پاکستان
05 جولائی ، 2012

بالائی علاقوں میں بارش کا امکان،زیریں علاقے گرمی کی لپیٹ میں

بالائی علاقوں میں بارش کا امکان،زیریں علاقے گرمی کی لپیٹ میں

کراچی… گلگت بلتستان ،کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جمعہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کاامکان ہے۔سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستورگرم ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے اتوار تک بالائی علاقوں کشمیر،گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں تیز ہوا ئیں چلنے اورمون سون بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ میں دادو،نوابشاہ ،لاڑکانہ ، جیکب آبا داور بلوچستان میں نصیر آباد،جعفر آباد،سبی اور تربت بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کھاریاں،صوابی ،سوات اور مانسہرہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔

مزید خبریں :