05 جولائی ، 2012
لاہور… پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ 2010ء میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال بھی بہترین انتظامات کئے جائیں۔مینارِپاکستان ٹینٹ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی وضح کرنے اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سینئر مشیرسردار ذوالفقار علی کھوسہ،صوبائی وزرا ء ،مختلف محکموں کے سربراہان اور ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مربوط انداز میں کام کریں اور پوری طرح چوکس رہیں۔بندوں اور پشتوں کی تعمیر کاکام ہر صورت میں مکمل ہونا چاہیئے۔