پاکستان
05 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹرز آج بھی مریضوں کے علاج پر تیار نہیں

ینگ ڈاکٹرز آج بھی مریضوں کے علاج پر تیار نہیں

لاہور… ہڑتال ختم ہونے کے حکومتی اعلان کے باوجود ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔ پاک فوج کے ڈاکٹر اور سنیئر ڈاکٹر اوپی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔فیصل آباد کے الائیڈ اورسول اسپتال کے آوٴٹ میں آرمی ،دیہی مراکز صحت سے بلائے گئے ڈاکٹرز اور نئے بھرتی کیے گئے ڈاکٹرزمریض کا معائنہ کر رہے ہیں ، ایمرجنسی اور ان ڈور میں سینئر ڈاکٹرز بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ گوجرانوالہ کے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے تمام ڈاکٹر اب تک واپس نہیں آئے ہیں اور اب بھی کچھ ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لئے فوجی اورسینئر ڈاکٹر موجود ہیں ،دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے تمام عہدے دار اب بھی روپوش ہیں ۔ بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال کی اوپی ڈی میں سینئر ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رکن ذوالقرنین حیدر کو گزشتہ رات رہا کردیا گیا۔ رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے بھی ہڑتال کر رکھی ہے،جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :