05 جولائی ، 2012
لاہور… کراچی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے302 کے انجن سے پرندہ ٹکراگیا۔ پرواز کو بحفاظت لاہورایئرپورٹ پر اتار لیاگیاہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پی کے302 کے انجن کی چیکنگ کیلئے کراچی سے انجینئرنگ ٹیم بلالی گئی ہے،،اسی پرواز کوپی کے303بن کر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا ،تاہم اب انجن کی چیکنگ کی وجہ سے اس کی روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔