05 جولائی ، 2012
لاہور… وفاقی حکومت کے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اورشارٹ فال ایک بارپھربڑھ کر5ہزار713میگا واٹ ہوگیا۔ راتوں کو بھی بجلی نہ آنے کی وجہ سے شدید گرمی اورحبس کے ستائے شہریوں کی زندگیاں تلخ ہو کررہ گئی ہیں۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 13 ہزار طلب 18ہزار 713میگاواٹ ہے۔سسٹم کوہائیڈل سے 4060،تھرمل سے 1959 اورآئی پی پیزسے6930میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،کراچی الیکٹرک سپلائی کو710میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ پھر15گھنٹے ہوگیا،دیہات اورچھوٹے شہروں میں بیس سے 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ وہ دن کے وقت کاروبار کرنے سے قاصر ہیں تو رات کو سو نہیں سکتے۔