کھیل
05 جولائی ، 2012

ٹانگوں سے محروم ایتھلیٹ لندن اولمپکس میں دوڑے گا

ٹانگوں سے محروم ایتھلیٹ لندن اولمپکس میں دوڑے گا

کیپ ٹاوٴن… بلیڈ رنز کو اولمپکس میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے، دونوں ٹانگوں سے معذور آسکر پیسٹوریئس لندن اولمپکس میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کریں گے ۔ ہمت مرداں مدد خدا، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آسکر پیسٹوریئس مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے دوڑتے ہیں، اور وہ بھی بہت تیز، آسکر 11 ماہ کے تھے جب انکی دونوں ٹانگوں کو ڈاکٹرز نے کاٹ دیا تھا، لیکن ٹانگوں کی جگہ انہوں نے کاربن بلیڈز نصب کرکے نہ صرف ملک کی نمائندگی کی بلکہ گزشتہ سال ورلڈ چیمپین شپ میں جنوبی افریقا کے لئے سلور میڈل بھی جیتا۔آسکر پسٹورئیس بیجنگ اور ایتھنز میں ہونے والے پیرالمپکس میں بھی کئی میڈلز جیت چکے ہیں، جس کے بعد اب انہیں جنوبی افریقا کی اولمپک کمیٹی نے لندن اولمپکس کا ٹکٹ بھی تھما دیا ہے جہاں وہ چار سو میٹر ریلے ریس میں جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ انکامقابلہ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی ٹیم جمیکا سے ہوگا، لیکن آسکر پرامید ہیں کہ مقابلہ سخت ہوگا، لندن اولمپکس میں شرکت سے میگا ایونٹ میں ٹریک پر دوڑنے والے پہلے معذور ایتھلیٹ بھی بن جائیں گے۔

مزید خبریں :