05 جولائی ، 2012
اسلام آباد… حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق نے نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کردی ہے سرکاری اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہیٰ نے اسلام آباد میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے ملاقات کی، اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہاکہ کوئی ملک دنیا میں سفارتی تنہائی برداشت نہیں کرسکتا ، افغانستان میں متعین نیٹو افواج، دنیا کے 50 اہم ممالک کی ہیں ، اس لئے نیٹو روٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ درست ہے، وزیراعظم نے ان کے اس موقف پر شکریہ بھی ادا کیا۔