05 جولائی ، 2012
پیرس… ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ جرمنی کے آندرے گریپل نے جیت لیا جبکہ یلو جرسی بدستور فیبین کینسلیرا کے قبضے میں ہے۔ ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹس کو ایب ولی سے روون تک 214.5 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ تمام شرکا ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوششوں میں مصروف رہے جس کی وجہ سے کئی سائیکلسٹ حادثے کا بھی شکار ہوئے، لیکن قسمت مہربان ہوئی جرمنی کے آندرے گریپل پر جنہوں نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے، 18 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ پہلا اور تیسرا مرحلہ جیتنے والے سلواکیہ کے پیٹرسیگن پانچویں نمبر پر رہے ،یلو جرسی بدستور سوئیٹزرلینڈ کے فیبین کینسیلرا کے پاس ہے ۔