پاکستان
05 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی میں مہلک اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں،دفتر خارجہ

نیٹو سپلائی میں مہلک اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد… پاکستان نے کہاہے کہ نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا اس کے نئے انتظامات پر رابطے جارہے ہیں، سپلائی میں کوئی مہلک ہتھیار لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ امریکہ نے سلالہ واقعہ پر واضح طور پاکستان سے سوری کیا ہے، نیٹو سے تعاون کا فیصلہ، وسیع تر قومی مفاد میں کیا گیا ہے، نیٹو سپلائی میں کوئی مہلک اشیاء لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیٹو روٹ کی بحالی کے قاعدہ یا ضابطہ سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ وہ معلوم کرکے بتاسکتے ہیں کہ روٹ کی بحالی کس معاہدے کے تحت ہوئی تاہم دونوں فریق نئے انتظامات کیلئے بھی کام کررہے ہیں،ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ادارے کے خلاف حالیہ بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں،، ترجمان نے بتایاکہ وزیرخارجہ 8 جولائی کو ٹوکیو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں جائیں گی۔

مزید خبریں :