پاکستان
05 جولائی ، 2012

نیٹو کنٹینرز کو اسکین کیاجاتاہے،مہلک ہتھیار نہیں جاسکتے،ایف بی آر

نیٹو کنٹینرز کو اسکین کیاجاتاہے،مہلک ہتھیار نہیں جاسکتے،ایف بی آر

اسلام آباد… چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی نے کہا ہے کہ ہر نیٹو کنٹینر کو پاکستان میں اسکین کیا جاتا ہے لہذا ان میں کسی قسم کے مہلک ہتھیار نہیں لے جائے جاسکتے۔ جنگ گروپ کے سینئیر صحافی حنیف خالد کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی نے کہا کہ نیٹو کنٹینرز غائب ہونے کے واقعات کے سد باب کے لیے ادارے نے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ ممتاز حیدر رضوی نے کہا کے ادارے کی کوششوں سے اسمگلنگ کے خطرے کے شکار مصنوعات کی باقاعدہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان نے 9 ارب روپے تک کا ٹیکس وصول کیا۔

مزید خبریں :