پاکستان
05 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم لیکن علامتی طور پر

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم لیکن علامتی طور پر

لاہور… پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے کئی روز سے جاری ہڑتال تو ختم کر دی ہے لیکن علامتی طور پر۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک لاہور،ملتان اور فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجیز کے علاوہ دیگر اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ ادھر محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کاکہناہے کہ تمام نظر بند ینگ ڈاکٹرزرہاکئے جاچکے ہیں،،لیکن ننھے فہد کے قتل کے الزام میں گرفتار 4 ڈاکٹروں کی رہائی مدعی کے بیان پر عمل میں آ سکے گی۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9نظربند ینگ ڈاکٹروں کو مختلف جیلوں سے گذشتہ رات ہی رہا کردیاگیاتھا،،تاہم میواسپتال میں ہڑتال کے دوران جاں بحق ہونے والے ننھے فہدکے قتل کے الزام میں گرفتار 4 ڈاکٹروں کی رہائی مدعی کے بیان پر عمل میں آئے گی، ترجمان نے مزیدکہاکہ پی آئی سی میں 100فیصد ڈاکٹر کام کر رہے ہیں،جبکہ متبادل انتظامات کی وجہ سے دیگر اسپتالوں میں بھی صورتحال کافی بہتر ہے،،دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ جب تک قتل کیس میں گرفتار ان کے ساتھیوں کو رہانہیں کیا جاتااور مقدمات ختم نہیں ہوتے،وہ ہڑتال جاری رکھیں گے،ڈاکٹرعامر بندیشہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے کوئی معافی نامہ جمع نہیں کرایا ،جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے بغیر ایمرجنسیزچلانا مشکل ہے۔

مزید خبریں :