پاکستان
05 جولائی ، 2012

ن لیگ یا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتا ہوں،شیخ رشید

 ن لیگ یا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرسکتا ہوں،شیخ رشید

ڈیلس…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ 13 اگست کو مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے،جبکہ اپنی پارٹی کو بھی ضم نہیں ہونے دیں گے۔ڈیلس میں ایک ریڈیو انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ اعلان 13 اگست کی رات 10 بجے کیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں انھیں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے امکانات نظر نہیں آرہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مرنے سے قبل ایک سچی کتاب لکھنا چاہتے ہیں تاہم ان کو یقین ہے کہ اس کتاب کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کو ختم کردیا جائے گا۔سیاسی شخصیات سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوتی رہتی ہے تاہم پرویز مشرف سے کوئی رابطہ نہیں لیکن وہ پرویز مشرف کے مخالف بھی نہیں ہیں۔

مزید خبریں :