05 جولائی ، 2012
لندن…لندن میں دہشتگردی کے الزام میں 6افراد کو گرفتار کرلیا گیا،جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ان افراد کو انسداد دہشتگردی کے کمانڈنگ آفیسرز نے گرفتار کیا۔گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں اٹھارہ سال سے تیس سال کے درمیان ہیں جن پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔گرفتار شدگان کو جنوبی مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ فوری طور پر ان افراد کی شہریت معلوم نہیں ہوسکی ۔