دنیا
20 اپریل ، 2017

آسٹریلیا کی شہریت کے حصول کو مزید مشکل بنایا جائے گا،میلکم ٹرن بل

آسٹریلیا کی شہریت کے حصول کو مزید مشکل بنایا جائے گا،میلکم ٹرن بل

آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بُل نے کہا ہے کہ انکا ملک شہریت کے حصول کو مزید مشکل بنایا جائے گا۔

میلکم ٹرن بُل کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی شہریت کے لئے درخواست دہندگان کو اعلیٰ درجے کی انگریزی زبان پر عبور کا ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، مجوزہ ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سننا شامل ہیں۔

ساتھ ہی درخواست دہندگان کی سماجی معاملات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی جس میں خواتین پر گھریلو تشدد کا معاملہ بھی ہوگا، انکا کہنا ہے شہریت کے نئے قوانین کے تحت درخواست گزاروں کا آسٹریلیا میں مستقل رہائشی کی حیثیت سے کم از کم چار سال قیام لازمی ہوگا۔

مزید خبریں :