دنیا
24 اپریل ، 2017

یونان:پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، 15افراد ہلاک

یونان:پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، 15افراد ہلاک

یونانی ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثے میں بچہ سمیت 15افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

یونانی حکام کے مطابق حادثے کا شکار کشتی یونان کے جنوبی جزیرہ لیسبس کے قریب ڈوبی، کشتی ربڑ کی تھی جس پر 25 افراد سوار تھے۔

حادثے میں ایک حاملہ خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ہے جسے امدادی ٹیموں نے جزیرہ پر بنے ہوئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

یونانی حکام کا کہنا ہے 2016 ءمیں ایک لاکھ 73ہزار غیر ملکی پناہ گزین یونانی سرزمین پر پہنچے تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق جنگ زدہ ملک شام سے ہے۔

مزید خبریں :