06 جولائی ، 2012
واشنگٹن.. . . امریکامیں صدارتی الیکشن کیلئے انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ دوبارہ صدارت کے امیدوار براک اوبامانے عوام کواپنے حریف مٹ رومنی کے ارادوں سے خبردارکیاہے جبکہ مٹ رومنی کاکہناہے کہ وہ ملک کویورپ بننے نہیں دیں گے۔امریکاکے صدرباراک اوبامانے نومبرکے صدارتی انتخابات کیلئے اوہائیواورپنسلوینیاکاپھر دورہ کیاہے۔دوبارہ صدارت کے خواہشمنداوباماکیلئے تپتی دھوپ کے موسم میں لوگوں کو پھر سے امید کی کرن دکھانے کاموقع بھی ہے۔اوبامانے اپنے حریف مٹ رومنی کے بارے میں یہاں جمع افرادکویاددلایاکہ آٹوانڈسٹری دیوالیہ ہورہی تھی اوررومنی کوپرواہ بھی نہ تھی۔