25 اپریل ، 2017
ملک کے اٹھاسی اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔
مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ایک ماہ کے دوران گھروں اور افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے، پولیس اور رینجرز کے ساتھ فوجی جوان بھی سیکورٹی پر مامور ہیں۔
دوسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے اکیس، اکیس اور خیبرپختونخوا کے 18اضلاع میں مردم شماری ہوگی۔
بلوچستان کے 17 ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ، پانچ اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبادبھی دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں، دوسرے مرحلے میں 24 مئی تک گھروں اور افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے۔