دنیا
06 جولائی ، 2012

جدہ، ٹریفک حادثے میں4افراد جاں بحق،17زخمی

جدہ، ٹریفک حادثے میں4افراد جاں بحق،17زخمی

جدہ… مکہ مکرمہ سے جدہ آتے ہوئے سمیشی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے گزشتہ شام مکہ مکرمہ سے جدہ آتے ہوئے ٹریفک حادثے 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثے کا شکار ہونیوالے افراد اپنی گاڑیوں میں مکہ مکرمہ سے جدہ آرہے تھے کہ سمیشی کے مقام پر ایک ٹرالر گاڑی سے ٹکراتے ہوئے 8 گاڑیوں کوبری طرح تباہ کرتے ہوئے دور جا گرا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کنگ عبد العزیز انٹرینیشنل ائیر پورٹ جانے والی ٹریفک گھنٹوں معطل رہی۔ محکمہ شہری دفاع کے عملے نے جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال پہنچایاامدادی کارروائیوں میں ایئر ایمبولینس نے بھی حصہ لیا۔ زخمیوں اور جا ں بحق ہونے والوں کے نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :