دنیا
06 جولائی ، 2012

وائرس حملے کا خطرہ،ڈھائی لاکھ انٹرنیٹ صارفین متاثرین ہوسکتے ہیں

وائرس حملے کا خطرہ،ڈھائی لاکھ انٹرنیٹ صارفین متاثرین ہوسکتے ہیں

نیویارک… کمپیوٹر صارفین ہوجائیں ہوشیار خبردار، آئندہ ہفتے کے آغاز پر ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ ہیکنگ اسکینڈل کے سب سے خطرناک سوفٹ وئیروائرس کوانٹرنیٹ کی دنیاکے لیے قیامت کہاجارہاہے، اس سافٹ وئیر کوامریکی حکام نے گزشتہ برس نومبر میں بند کردیاتھا۔ سیکورٹی فرم کے مطابق رواں ہفتے پونے تین لاکھ کے قریب کمپیوٹر ،ایلورینAlureon اور بریتھرینbrethren،، وائرس سے متاثر ہوئے تھے،جن میں 45 ہزار سے زائد امریکی کمپیوٹر ہیں۔ ایف بی آئی کے مطابق یہ وائرس کرمنلز نے انٹریٹ ٹریفک کومتاثر کرنے کے لیے بنائے ہیں ، کرمنلز ڈی این ایس سرور کے تحت انہیں کنٹرول کرتے ہیں۔ ڈین این ایس کمپیوٹر سوئچ بورڈز ہیں۔

مزید خبریں :