28 اپریل ، 2017
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے موجودہ دورانیے پر سخت اظہار ناراضی کیا۔
وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ گزشتہ اجلاسوں میں دی جانی والی ہدایات پرعمل کیوں نہیں کیا جا رہا؟
اس موقع پر بجلی کی پیداوار اور طلب پر وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل کے دوران 866 میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، اگلے مہینے مزید 400 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔
وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کوذمہ داروں کے تعین کا ٹاسک دیتےہوئے ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی بنائیں،ٹیم بجلی کی فراہمی کا ہر گھنٹے جائزہ لے گی۔