پاکستان
29 اپریل ، 2017

پرنسپل انفارمیشن سیکریٹری راؤ تحسین کو عہدے سےہٹا دیا گیا

پرنسپل انفارمیشن سیکریٹری راؤ تحسین کو عہدے سےہٹا دیا گیا

ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد شروع ہوگیا، وزیراعظم کے پرنسپل انفارمیشن سیکریٹری راؤ تحسین کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ تحسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے آج ہی معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے اور راؤ تحسین کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم جاری کیا تھا ۔

ادھر ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کے معاملے پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس آرڈرمیں تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرمن وعن عمل کیا گیا۔

کمیٹی کی سفارشات سے کسی نکتے کو نہ نکالا گیا، نہ عمل درآمد سے روکا گیا، وزارت داخلہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جلد نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔

جس کے بعد وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کمیٹی کی سفارشات کے تمام نکات کی وضاحت کی جائے گی،پرویزرشید کے خلاف ایکشن پہلے ہی لیاجاچکاہے۔

پرویزرشید کو ڈی نوٹیفائی کر کے عہدے سے پہلے ہی الگ کیا جا چکا ہے جس کے بعد وہ اب حکومتی عہدیدار نہیں، بلکہ محض سینیٹر ہیں،وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں پرویزرشید سے متعلق احکامات کا تذکرہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :