02 فروری ، 2012
برسلز … امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے امید ظاہر کی ہے کہ جون 2013کے آخرتک افغانستان سے لڑاکافوج واپس بلالی جائے گی۔برسلز جاتے ہوئے فوجی طیارے میں صحافیوں سے گفت گو میں لیون پنیٹانے توقع ظاہرکی ہے کہ دوہزارتیرہ کی دوسری ششماہی میں افغانستان میں امریکی فوج کاکردارتبدیل ہوجائیگا۔انھوں نے واضح کیاکہ لڑاکا فوج کی بجائے افغانستان میں امریکی فوجی ٹرینرلے لیں گے۔تاہم انھوں نے کہا کہ امریکاچاہتاہے کہ فرانس سمیت تمام نیٹواتحادی لسبن کانفرنس میں طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق اپنی افواج دوہزارچودہ کے آخرتک افغانستان سے واپس بلائیں۔