02 مئی ، 2017
فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد کا شکار بن گی۔ بارہ سالہ سمیہ کو تشددکے بعد رات کے وقت گھر سے نکال دیا گیا ہے۔
اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔یہ افسوس ناک واقعہ سول لائنز کےعلاقے میں پیش آیا، جہاں جواد نامی شخص کے گھر میں بارہ سالہ ملازمہ سمیہ کو مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بنایا گیا اور رات کے وقت گھر سے نکال دیا گیا۔
اہل علاقہ نے بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد مالک مکان کے گھر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر تھانہ سول لائِنز منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے میڈیکل کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔