04 مئی ، 2017
بھارتی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کی دوستی سے سب ہی واقف ہیں۔
یکم مئی کو انوشکا نے اپنی 29ویں سالگرہ کا کیک ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر گھر والوں اور چند قریبی دوستوں کے ہمراہ کاٹاالبتہ بھارت کے میڈیا کے چند حلقے اس بارے میں خبریں دے رہے ہیں کہ ویراٹ کوہلی نے انوشکا کیساتھ سالگرہ منائی۔
دوسری طرف ویراٹ کوہلی کے حوالے سے خبر ہے کہ وہ یکم مئی کو یعنی انوشکا کی سالگرہ والے دن ممبئی شہر میں تھے،البتہ وہ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ میں اپنی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کے لئے میچ کھیل رہے تھے۔
آئی پی ایل کے میچ نمبر 38میں ممبئی انڈینز کے ہاتھوں کوہلی کی ٹیم 5 وکٹ سے ہار گئی تھی۔اس میچ میں کوہلی صرف 20 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے تھے۔
دوسری طرف ممبئی کے مقامی اخبار کی خبر ہے کہ کوہلی اپنے دوستوں کیساتھ انوشکا کی سالگرہ پر خوب ہلہ گلہ کرنا چاہتے تھےالبتہ اس بارے میں انھیں انوشکا کی طرف سے مثبت جواب نہیں ملا،کیوں کہ اخبار کا لکھنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار نے کبھی اپنی سالگرہ پر فلمی ستاروں کا میلہ نہیں لگایاالبتہ گزشتہ سال 5 نومبر کو ویراٹ کوہلی کی 28 ویں سالگرہ منانے کے لئے انوشکا شرما راجکوٹ پہنچ گئی تھیں جہاں کوہلی بھارتی ٹیم کے ہمراہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لئے موجود تھے۔