پاکستان
06 جولائی ، 2012

قومی اقتصادی کونسل میں 5 ارکان کا تقرر، حسنین مرزا بھی شامل

قومی اقتصادی کونسل میں 5 ارکان کا تقرر، حسنین مرزا بھی شامل

اسلام آباد … قومی اقتصادی کونسل میں 5 نئے ارکان کے تقرر کی منظوری دے دی گئی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اقتصادی کونسل کے 5 ارکان کے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق جن ارکان کے تقرر کی منظوری دی گئی ہے ان میں ڈاکٹر ارباب عالمگیر، چوہدری احمد مختار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چنگیز خان جمالی کے نام شامل ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا کی بھی بطور رکن قومی اقتصادی کونسل منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حسنین مرزا سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بیٹے ہیں۔

مزید خبریں :