02 فروری ، 2012
برسلز … نیٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ برس طالبان کو میدان جنگ میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔نیٹو کی ترجمان نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نیٹو فورسز نے طالبان کا بڑے علاقے سے قبضہ چھڑالیا ہے۔ نیٹو کی ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں کئی افغان لیڈر مارے جاچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طالبان کی حمایت میں کمی آرہی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں افغانستان کی سیکورٹی سنبھالنے والی افغان فورسز بھی روز بروز باصلاحیت ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کی سیکورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور اس ہی لیے پاکستان کو سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کے لیے اہم کردار اداکرناہوگا۔