07 مئی ، 2017
بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں سبق یاد نہ کرنےپر استاد نے ساتویں کلاس کے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا، جس سے طالب علم کے سر اور آنکھ پر چوٹیں آئیں، واقعے کا مقدمہ 2ٹیچرز کے خلاف درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز بہاو ل نگر کے چک 51 فتح کے نجی اسکول کی دو خاتون اساتذہ نے مبینہ طور پر ساتویں کلاس کےطالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم زخمی ہوگیا اوراس کی ایک آنکھ پر شدید چوٹ آئی ۔
بچے کے والد کے مطابق اسکول انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی ،بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ڈاکٹروں نے طالب علم کی آنکھ ضائع ہونے کے خدشے کے پیش نظراسے بہاول پور اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ بخشن خان سیف اللہ کے مطابق بچے کے باپ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔