کھیل
06 جولائی ، 2012

چودہویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع

کراچی …چودہویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی ہے۔ پہلے دن شبیر اقبال اور محمد افضل چھ انڈر پار اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر ہیں۔ عربین سی کنٹری کلب میں ہونے والی چیمپئن شپ کے پہلے دن پروفیشنل کیٹیگری میں شبیر اقبال اور محمد افضل نے چھیاسٹھ، چھیاسٹھ اسکور کے ساتھ برتری لیے ہوئے ہیں۔ ساجد خان اور محمد آصف کا اسکور تین انڈر پار رہا ، جبکہ وحید بلوچ، محمد نذیر، عاشر مسیح اور صفدر خان مشترکہ طور پر دو انڈر پار اسکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ سینیئر پروفیشنلز میں اصغر علی صفر نیٹ کے ساتھ لیڈکر رہے ہیں جبکہ غنی خان ایک اوور پار کے اسکور کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں :