Geo News
Geo News

شہر شہر
08 مئی ، 2017

مکان خریدار، کرائے دار کے کوائف جمع کرانے کے تنبیہی بینر آویزاں

مکان خریدار، کرائے دار کے کوائف جمع کرانے کے تنبیہی بینر آویزاں

کراچی میں مکان فروخت کرنے اور کرائے پر دینے والے ہوشیار، خریدار یا کرائے دار کے کوائف تھانے میں جمع کرانے ہوں گے۔

کراچی کے علاقے اردو بازار میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے تنبیہی بینر لگوا دیے،خریدار یا کرائے دار کے کوائف 48گھنٹے میں نہ دیے تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہوگی۔

آرام باغ اور پریڈی پولیس نے اپنے تھانے کی حدود میں مالک مکان، کرایہ داروں اوراسٹیٹ ایجنٹوں کے لیے تنبیہی بینر لگوائے ہیں۔

ان بینرز میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص مکان فروخت کرے یا کرائے پر دے گا تو 48گھنٹے میں پولیس کو اطلاع دے گا اورمکان کے خریدار یا کرایہ دار کے تمام کوائف بھی جمع کرانے کا پابند ہوگا۔

پولیس کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 

مزید خبریں :