09 مئی ، 2017
کندھ کوٹ کی 12 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر کراچی میں اجتماعی زیادتی کی گئی، لڑکی کراچی میں انصاف نہ ملنے پر کندھ کوٹ تھانے پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کی 12 سالہ لڑکی کراچی کے علاقے ملیر میں راحب سہریانی کے گھر ملازمت کرتی تھی۔
لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے نشہ آور شے پلا کر 4 نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے لیٹر جاری کر دیا اور متاثرہ لڑکی کا سول اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
لڑکی کے والد عرض محمد نے الزام عائد کیا کہ مہذب، ثاقب، خان محمد اور شان سہریانی نے اس کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی۔
اس کا مزید کہناتھا کہ ہم کراچی میں انصاف کیلئے دھکے کھاتے رہے مگر کسی نے نہیں سنی، اس لیے اپنے گاؤں واپس آگئے ۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کو مقدمہ درج کر نے حکم دے دیا ہے۔