02 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ نیٹوکی رپورٹ کلاسیفائیڈ تھی جسے منظرعام پرنہیں آنا چاہیے تھاتاہم یہ پاکستان سے تعلقات کی بحالی کی کوششوں پر اثر انداز نہیں ہوگی۔یہ رپورٹ زیرحراست طالبان کے ایک گروپ کے موقف پرمبنی ہے۔ اس رپورٹ کوپاکستانی وزیرخارجہ بھی دورہ کابل کے دوران مستردکرچکی ہیں۔ واشنگٹن میں صحافیوں کوبریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی پرامریکا کے تحفظات ہیں تاہم پاکستان سے باہمی تعاون کی بنیادپر تعلقات بہتربنانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ امریکا افغان حکومت اورمفاہمت کیلیے تیارافغان طالبان کے گروپوں سے مذاکرات میں مددکررہی ہے۔