خصوصی رپورٹس
10 مئی ، 2017

امریکا میں مسلم مخالف واقعات میں 57 فیصد تک اضافہ

امریکا میں مسلم مخالف واقعات میں 57 فیصد تک اضافہ

کونسل برائےامریکن اسلامک ریلیشنزکی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2016 میں امریکا میں مسلم مخالف واقعات میں 57 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2015 میں مسلم مخالف واقعات کی تعداد 1409 تھی ۔

ادارے کے اسلاموفوبیا کے تدارک اور مانیٹرنگ کےڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرکورےسیلر نے بتایا کہ یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ جیسے 2001 میں القاعدہ کے حملے کے بعد صورت حال تھی دوبارہ ویسے ہی حالات پیدا ہورہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس بارے میں اعداد و شمار اکھٹے کریں ۔

آٹھ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کے بعد سے امریکا بھر سے نسلی امتیاز اور مذہب مخالف واقعات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

کونسل کی جانب سے رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ امریکا اور یورپ میں مسلم مخالف واقعات میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :