خصوصی رپورٹس
10 مئی ، 2017

حیدر آباد کی چڑیل کی حقیقت سامنے آگئی

حیدر آباد کی چڑیل کی حقیقت سامنے آگئی

رات کا آخری پہر، گھپ اندھیرا، سفید لباس اور لمبے بال، سوشل میڈیا پر حیدرآباد کی چڑیل کا چرچا ہونے لگا،یہ کیا ماجرا ہے، کون ہے؟کہاں سےآئی؟ کوئی نہیں جانتا؟لیکن سب کی زبان پر اس کا چرچا ہے،وہ چڑیل ہے یا کوئی اور بلا؟

حیدرآباد میں رات کے آخری پہر ایک گھرکی دیوار پر یہ کون بیٹھا ہے ، گھپ اندھیرا، سفید لباس، کالے بال اور تجسس کے مارے لوگوں کا رش لگا ہے۔

پرسرار مخلوق کی تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،کسی نے مذاق کیا تو کسی نے سنجیدگی سے کھوج لگانے کا کہا، کسی نے حقیقت سمجھا اور کسی نے فسانہ۔

تاہم حیدرآباد کی چڑیل کی حقیقت کھل کر سامنے آ ہی گئی، ’حیدرآباد کی چڑیل‘ کی یہ تصویر حیدرآباد کی ہے ہی نہیں۔

حقائق کا پتہ چلانے سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ تصویر مراکش کی ہے، جس میں چڑیل نہیں بلکہ گڑیا ہے۔

چوروں نے لوگوں کو الجھانے کے لیے حربہ آزمایا اور ایک گڑیا کو دیوار پر بٹھا دیا، جس سے لوگوں میں چڑیل ہونے کا تاثر دیا ۔

لوگوں کے چڑیل کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف ہونے پر چوروں نے مذکورہ گھر کا صفایا کر دیا۔

مزید خبریں :