07 جولائی ، 2012
اوہائیو. . . .امریکی ریاست اوہائیو میں ایک ٹرک بے قابو ہو کر گیس اسٹیشن میں جا گھسا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ٹرک ایک پول سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوا اورگیس اسٹیشن کے قریب آ کر الٹ گیا۔ لوگوں نے ٹرک میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، خاتون ڈرائیور سمیت ٹرک میں موجود دونوں افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹرک کی بریکس فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔