13 مئی ، 2017
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم اور یورو میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم برطانوی پائونڈ میں 25 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میںڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں 30 پیسے مہنگا ہو گیا ۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 105اعشاریہ 80 روپے اورقیمت فروخت 106 روپے برقرار رہی جبکہ 55 پیسے کے نمایاں اضافے یورو کی قیمت خرید 114 اعشاریہ 70 روپے سے بڑھ کر 115 اعشاریہ 25 روپے اور قیمت فروخت 116 اعشاریہ 20 روپے سے بڑھ کر 116 اعشاریہ 75 روپے پر جا پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق 30 پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 135 اعشاریہ 70 روپے سے بڑھ کر 136 روپے اور قیمت فروخت 137 اعشاریہ 20 روپے سے بڑھ کر 137 اعشاریہ 50 روپے ہوگئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وارپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدرمیں 15 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم برطانوی پائونڈ قدرمیں 25 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔