پاکستان
07 جولائی ، 2012

آئین پارلیمنٹ سے بالاتر ہے، چیف جسٹس

آئین پارلیمنٹ سے بالاتر ہے، چیف جسٹس

کراچی…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاہے کہ آئین پارلیمنٹ سے بالاتر ہے، ملک کے تمام شہریوں کیلئے قانون برابرہے،عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا،توہین عدالت کی کارروائی پرملک کے چیف ایگزیکٹوکواپناعہدہ گنواناپڑا،آرٹیکل5کے تحت ریاست سے وفاداری تمام شہریوں کی بنیادی ذمے داری ہے۔کراچی میں وکلا کو پریکٹس لائسنس کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کسی شخص کی کوئی بھی پوزیشن اورعہدہ ہو،قانون سب کیلئے برابرہے،عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پرایگزیکٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی اورتوہین عدالت کی کارروائی پرملک کے چیف ایگزیکٹوکواپناعہدہ گنواناپڑا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،ملکی اورغیرملکی شہری پرریاست کے آئین اورقوانین کی پاسداری لازم ہے،آئین اورقانون کاتحفظ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین سے متصادم اقدامات کواعلیٰ عدلیہ ختم کرتی رہی ہے،اعلیٰ عدلیہ واضح فیصلہ دے چکی ہے،سپریم صرف آئین ہے،یہ آئین ہی ہے جس پرعمل کرنا،حفاظت کرنااورپیروی کرناہے،آئین نے ہی اعلیٰ عدلیہ کو اختیارات دے رکھے ہیں اورعدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کہا کہ پرویزمشرف نے3نومبر2007کوملک میں ایمرجنسی نافذکی تھی۔

مزید خبریں :