17 مئی ، 2017
افغان دارالحکومت سے لاپتہ ہونے والےدو پاکستانی سفارتکار کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی سفارت خانے میں بطور ویزاا سسٹنٹ کام کرنے والے حسن خانزادہ اور ڈرائیور منیرشاہ کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے تحویل میں لے لیا تھا ۔
این ڈی ایس دونوں پاکستانیوں کو سفارت خانے کی گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے تھے اور انہیں 3گھنٹے تک تحویل میں رکھا ۔