20 مئی ، 2017
کراچی میں 2مئی کو اورنگی ٹاؤن میں واقع الیکٹرانکس کی دکان پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر بھتہ خور گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کے دوران بھتہ خور گروہ کے دو کارندے گرفتار ہوئے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
دو مئی کو بھتہ نہ دینے پر اورنگی ٹاؤن میں الیکٹرانکس دکان کے باہر دھماکا کیا گیا تھاجس کے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔