پاکستان
22 مئی ، 2017

کراچی میں داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑا گیا

کراچی میں داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑا گیا

کراچی میں سیکورٹی اداروں نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑلیا۔ گرفتار ملزمان میں لاہور کی بڑی یونیورسٹی کا پروفیسر اور خاتون شامل ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق زیرحراست خاتون گرفتار پروفیسر کی قریبی عزیز ہے ۔ ملزمان کے داعش ارکان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی پکڑے گئے۔

مزید خبریں :