07 جولائی ، 2012
پام پلونا…اسپین کے شہر پام پلونا میں بل ریس ہو ئی جس میں بلز نے متعدد افراد کو اسپتال پہنچا دیا۔ اسپین کے لوگ بیلوں سے لڑائی کے لیے ہمیشہ سے مشہور ہیں اور اس کے لیے زخمی ہونے سے بھی نہیں ڈرتے۔اس مرتبہ بھی پام پلونا میں ہزاروں افراد بیلوں سے مقابلے کے لیے پہنچ گئے۔ مخصوص سفید لباس میں ملبوس اور گلے میں لال رومال ڈالے یہ ہجوم بیلوں سے دوڑ لگانے کو تیار ہیں۔اس ریس میں لوگ بڑے ذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں،یہ شوق مہنگا بھی پڑجاتا ہے ، جوش سے بھاگتے بلزنے اسپین کی گیلی سڑکوں پر لوگوں کے پیچھے بھاگ کر چھ افراد کو اسپتال کی راہ دیکھائی جبکہ ایک نوجوان کی شرٹ اور رومال بیل کے سنگ میں اٹک گئے ،پھر کیا تھا بیل نے نوجوان کو خوب زمین پر رگڑلیکن با ہمت نوجوان پھر سے کھڑا ہوا اور دوڑ لگادی ۔یہ کھیل دنیا کھیل کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔