کاروبار
22 مئی ، 2017

یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع

یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع

کراچی میں حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج نے کام کرنا شروع کردیا، یوٹیلیٹی اسٹورز سے کم قیمت کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی رمضان سے پہلے شروع کردی گئی۔

عوام کا کہنا ہے کہ بازار میں اشیاء کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، ریلیف پیکیج سے کچھ بچت ہورہی ہے،حکومت نے رمضان میں عوام کے لیے ایک ارب 60 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج کے تحت 19 اہم روز مرہ استعمال کی چیزوں کی فراہمی رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹور سے کی جانے تھی لیکن کراچی میں رمضان المبارک سے پہلے ہی سستی اشیاء کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور اور بازارکے نرخوں میں واضح فرق ہے،چینی بازار کے مقابلے 5روپے کلو سستی ہے۔

آٹا4 روپے، کھجور 20 روپے،گھی اور تیل 15 روپے، بیسن 25، دالیں 20 روپے، چاول 12 سے 35 روپے، چائے 87 روپے، ٹیٹرا پیک دودھ پر 20 روپے فی کلو تک رعایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، مشروبات، مصالحہ جات اور دیگر 2 ہزار سے زائد اشیاء پر 10 فیصد تک رعایت دی گئی ہے۔

عوام نے حکومتی پیکیج پر مسرت کا اظہارکیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور حکام کے مطابق اشیاء کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ویجلینس ٹیمیں متحرک ہیں،وہ عوامی شکایات بھی وصول کریں گی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے بھی کرتی رہے گی۔

مزید خبریں :