08 جولائی ، 2012
چمن …چمن کے علاقے توبہ اچکزئی کے پاک افغان سرحد ی علاقے میں بارودی سرنگ کادھماکے سے 12افراد جاں بحق ہوگئے۔جیو نیوز کے نمائندے نوزمان اچکزئی کے مطابق چمن کے دورافتادہ اور پاک افغان سرحدی پر واقع علاقے توبہ اچکزئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے بارہ افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل نہیں کی گئیں ہیں۔