کھیل
30 مئی ، 2017

بھارت کیخلاف میچ سے قبل وہاب ریاض گھٹنے کی تکلیف کا شکار

آئی سی سی ورلڈ کپ 2011ء سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 5/46کی پرفارمنس پیش کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر وہاب ریاض برمنگھم میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔

ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کے مطابق وہاب کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، منگل کو ایجبسٹن میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں وہاب سے بولنگ تو نہیں کروائی گئی البتہ انہوں نے جم سیشن ضرور مکمل کیا۔

اکتیس سالہ وہاب ریاض 78ون ڈے میچوں میں اب تک 102وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، پاکستان کی موجودہ بولنگ لائن اپ میں وہاب ریاض ایک تجربے کار بولر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

البتہ ان کے گھٹنے کی تکلیف کو سامنے رکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکن ہے وہ 4جون کو پاک بھارت مقابلے میں حصہ نہ لے سکیں۔

مزید خبریں :