02 فروری ، 2012
سڈنی …پاپوا نیوگنی میں مسافر کشتی کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے 200 سے زائد افراد کو امدادی کارکنوں نے بچالیا۔ کشتی میں تین سو سے زائد افراد سوار تھے۔مزید مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ مسافر کشی پاپوانیو گنی کے مشرق میں کمبے اور لائے کے درمیان سفر کررہی تھی کہ اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ آسٹریلین میری ٹائم سیکورٹی اتھارٹی کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں چار مرچنٹ شپ حصہ لے رہے اور انہیں ریسکیو ایئرکرافٹ کی معاونت بھی حاصل ہے۔