انٹرٹینمنٹ
05 جون ، 2017

باکس آفس پر ’ونڈر وومن ‘کا راج قائم

باکس آفس پر ’ونڈر وومن ‘کا راج قائم

بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ دنیا بھر میں دو” ونڈر وومن“ کا راج ہے ۔ہالی وڈ میں سپر ہیرو بلکہ سپر ہیروئن کی فلم ”ونڈر وومن “نمبر ون ہے۔

دوسری طرف اس ہفتے بالی وڈ میں سب سے زیادہ بزنس ہماری اپنی صبا قمر کی ”’ہندی میڈیم “نے کیا ہے۔اس ویک اینڈ پر ہندی میڈیم نے 7کروڑ کا بزنس کیا ۔اس طرح فلم نے سینماوٴں سے کروڑوں کی ففٹی کرلی۔صرف22کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم نے اب تک دنیا بھر میں75کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

ارجن کپور اور شاردھا کی ”ہاف گرل فرینڈ“ کابزنس بھی اپنے ملک میں 60کروڑ ہوگیا ہے۔ باقی دنیا سے کمائی الگ ہے ۔

اس ہفتے ریلیز ہونے والی ہارر فلم”دوبارہ“ تین دن میں 2 کروڑ بھی نہیں کماسکی۔’باہو بلی2‘کی صرف ہندی ورژن کا اکاوٴنٹ ہی 500کروڑ سے بھر چکا ہے۔یہ فلم چار زبانوں میں اب تک دنیا بھر سے 1700کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

’باہو بلی 2‘ سے200کروڑ اور آگے ہے عامر خان کی دنگل ۔۔۔ جس نے صرف چین میں 1100ور دنیا بھر میں 1900کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

بات چین کی ہو رہی ہے تو ”ونڈر وومن“ نے اس ہفتے چینی باکس آفس سے 400کروڑکمائے۔نارتھ امریکن باکس آفس سے فلم نے 10ارب کمائے ۔اس طرح چینی اور امریکی کمائی کے ساتھ باقی دنیا کا بزنس بھی جوڑا جائے تو فلم نے پہلے ویک اینڈ پر ہی 24ارب کمالیے ہیں۔

جانی ڈیپ کی ”پائرٹس آف دی کیریبین “ کا پانچواں حصہ امریکا میں تو اتنا کامیاب نہیں ہوا لیکن چین سمیت دنیا بھر میں پذیرائی نے اس فلم کے اکاوٴنٹ میں اب تک 50ارب کا بزنس دیا ہے۔

پریانکا کی ڈیوائن جانسن کے ساتھ ”بے واچ “دنیا بھر میں فلاپ ہوگئی ۔فلم نے 10دن میں دنیا بھر میں صرف 600کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

مزید خبریں :