09 جولائی ، 2012
گجرات … گجرات میں دریائے چناب کے قریب سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 8ہو گئی۔ پولیس کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے قریب لگائے گئے ایک فوجی کیمپ پر آج صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 6 فوجی اور ایک پولیس اہلکار موقع پرہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ٹائم ڈیوائس بھی نصب کیا تھا تاہم اس کے پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ۔یہ کیمپ دیڑھ ماہ قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے والے میجر کی تلاش کے لئے لگایا گیا تھا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی جوان دم توڑ گیا جس کے بعد سانحے میں شہداء کی تعداد 8ہو گئی۔