پاکستان
09 جولائی ، 2012

محکمہ ریلوے نے ایک ہفتے میں مزید22ٹرینیں بندکردیں

محکمہ ریلوے نے ایک ہفتے میں مزید22ٹرینیں بندکردیں

لاہور… محکمہ ریلویزنے ایک ہفتے کے دوران مزید22ٹرینیں بند کر دیں،جس کے بعد کل212ٹرینوں میں سے رواں دواں ٹرینوں کی تعدادصرف 59 رہ گئی۔محکمہ ریلویزکے حکام کے مطابق بہاوٴالدین زکریا اور فرید ایکسپریس سمیت ایک ہفتے کے دوران مزید22 ٹرینیں بند کر دیں،ان میں لوکل اور میل ٹرینیں شامل ہیں،اِس کے بعد بند کی گئی ٹرینوں کی تعداد153ہوگئی ،محکمے نے ٹرینوں کی بندش کی وجہ انجنوں کی کمی کوقرار دیاہے،محکمہ ریلویز کے پاس اب صرف 81 انجن کام کے رہ گئے،باقی خراب انجنوں کے قبرستان پہنچ چکے ہیں،ٹرینوں کی بندش کے باعث ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مسافروں کا کہناہے کہ حکمرانوں نے ان سے سستی عوامی سواری بھی چھین لی۔

مزید خبریں :