پاکستان
09 جولائی ، 2012

ایئرانڈیا کا متبادل طیارہ مسافروں کو لے کر نئی دہلی روانہ

ایئرانڈیا کا متبادل طیارہ مسافروں کو لے کر نئی دہلی روانہ

نوابشاہ… ایئر انڈیا کا متبادل طیارہ 130مسافروں کو لے کر نئی دہلی روانہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ صبح ابوظہبی سے نئی دلی جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کو ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھاجس میں سوار 130 مسافروں کو لینے کے لئے نئی دلی سے متبادل طیارہ کچھ گھنٹے پہلے نوابشاہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے 940 کے کپتان نے ، جو ابوظہبی سے نئی دلی جارہا تھا ، فنی خرابی کے بعد، نواب شاہ ائرپورٹ حکام سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اسے دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی تھی اور جہاز کے کپتان نے بھارتی انتظامیہ کو خرابی سے آگاہ کردیاتھا۔ نوابشاہ ایئر پورٹ پر پاکستانی حکام کی جانب سے مسافروں کو کھانے اور لاوٴنج میں آنے کی پیشکش کی گئی تاہم مسافروں نے طیارے میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دی اور صرف پانی کی فرمائش کی جو پوری کردی گئی۔ مسافروں کو واپس لانے کے لئے نئی دہلی سے متبادل طیارہ انجینئر کی آٹھ رکنی ٹیم کو لے کر نوابشاہ ایئرپورٹ پہنچا۔ جہاں سے رسمی کارروائی کے بعد طیارہ مسافروں کو لے کر نئی دہلی روانہ ہو گیا۔

مزید خبریں :