کھیل
10 جون ، 2017

چمپئنز ٹرافی : آسٹریلیا کا انگلینڈ کوجیت کیلئے278رنز کا ہدف

چمپئنز ٹرافی : آسٹریلیا کا انگلینڈ کوجیت کیلئے278رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے278رنز کا ہدف دیا ہے۔

میزبان انگلینڈ کی دعوت پر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئےمقررہ50اوورز میں9وکٹ کے نقصان پر277رنز کا مجموعہ تر تیب دیا۔

آسٹریلین بیٹنگ کی خاص بات ایرون فنچ68،اسٹیون اسمتھ56اورٹریوس ہیڈ کےناقابل شکست71رنز تھے ،خاص طور پرٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کھیلی ان کی اننگ میں5چوکے اور 2بلندو بالا چھکے شامل تھے،آسٹریلیا کے مجموعے میں دوچھکے شامل ہیں اور یہ دونوں چھکے ہیڈ نے ہی مارے۔

ایک موقع پرآسٹریلیا کے5وکٹ پر239تھے لیکن چار وکٹیں جلد گر جانے کے بعد آسٹریلیا کی رن بنانے کی رفتار سست ہو گئی لیکن اس موقع پرٹریوس ہیڈ ایک جانب سے رن بناتے رہے اور مجموعے کو277رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،وہ71رنز کی انفرادی اننگ کھیل کر نا قابل شکست رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ اور ادیل رشید نےچار،چار جبکہ بین اسٹوک نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہےبصورت دیگر بنگلادیش کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی2017 میں آسٹریلیا کی ٹیم اس وجہ سے بد قسمت ثابت ہو ئی ہے کہ اس کے دو میچ ،بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کیخلاف
بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکے اور بے نتیجہ رہنے کی وجہ سے آسٹریلیا کودو پوائنٹس ہی مل سکے ہیں ،اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لئے آسٹریلیا کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

مزید خبریں :