09 جولائی ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں بیٹی نے پسند کی شادی پر اعتراض کرنے پر لڑکے کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو قتل کردیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد کے علاقے بلال ٹاوٴن میں لڑکی نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق لڑکی ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی جس پر والد کو اعتراض تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو پستول لا کر دیا تھا جس سے فائرنگ کرکے اس نے اپنے باپ کو قتل کیا۔ پولیس نے لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔